بابر اعظم موجودہ دور کے ڈان بریڈمین ہیں : راشد لطیف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ بابر اعظم موجودہ دور کے ڈان بریڈمین ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ موجودہ فیلڈنگ پابندیوں نے کھیل کو بہت بدل دیا ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ہوم سیریز میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں رنز کیے، وہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ کے اہم کرداروں میں سے ایک ثابت ہوئے۔بابر اعظم نے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میں شاندار 196 رنز سکور کیے جس نے پاکستان کو میچ ڈرا کرنے میں مدد دی جس کے بعد انہوں نے تقریباً 24 سال کے وقفے کے بعد دورہ پاکستان کرنیوالی آسٹریلین ٹیم کیخلاف آخری دو ون ڈے میچوں میں لگاتار دو سنچریاں بھی بنائیں۔ آپ مختلف ادوار میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کا موازنہ نہیں کر سکتے اور دائرے میں ایک اضافی فیلڈر بھی جو فرق ڈالتا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ پہلے دائرے میں 4 فیلڈر ہوا کرتے تھے، اب 5 ہیں، ایک اینڈ مکمل طور پر آزاد ہے۔ اگر سعید انور یا انضمام الحق ان قوانین کے اندر کھیلتے تو وہ دھوم مچا دیتے، وہ اپنے دور کے عظیم بلے باز تھے۔ بابر اعظم اس دور کے ڈان بریڈمین ہیں، فیلڈرز کی پابندی نے کھیل کو بہت بدل دیا ہے، جس لمحے سے یہ پابندی آئی سپنرز کی اکانومی ریٹ بڑھ گئی ہے، اس نے ون ڈے میں پاکستان،بھارت ‘ سری لنکا کو نقصان پہنچایا ہے۔ مختلف ادوار میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کا موازنہ کرنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ بہت سے عوامل پر غور کرنا پڑتا ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دائرے میں چار فیلڈرز ہوتے ہیں اور یہ کام کرتا ہے لیکن اگر میں سعید انور، بابر اعظم، امام الحق، جاوید میانداد، انضمام کا موازنہ کروں تو یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہاں بہت سی چیزوں کا فرق ہے۔  آج کل لوگ ویرات کوہلی کا موازنہ سچن ٹنڈولکر سے کرتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو امپائرنگ اور ڈی آر ایس سمیت بہت سی چیزوں کو دیکھنا ہوگا، پچز، بلے، گیندوں کا استعمال، گراؤنڈ کی لمبائی یہ سب بدل گئی ہے، کرکٹ کا کھیل بہت بدل گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...