لاہور(سپورٹس ڈیسک )لالیگا میں بارسلونا نے لیونٹے کو شکست دے دی، ریو ویلیکانو نے ویلینسیا کا میچ برابر رہا ۔ ہسپانوی فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے سپین میں جاری ہیں، ویلینسیا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے لیونٹے کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا، بارسلونا کی جانب سے پیری ایمرک، پیڈری اور لوک ڈی جونگ نے ایک، ایک گول کیا، اس فتح کے بعد بارسلونا کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ ویلیکاس سٹیڈیم میں ریو ویلیکانو اور ویلینسیا کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔