فلپائن ،سمندری طوفان میگی نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں58تک پہنچ گئیں

درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے ، سترہ ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل

فلپائن میں سمندری طوفان میگی کے باعث ہلاکتیں 58تک پہنچ گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں اب تک 58 افراد جان کی بازی ہار چکے  ،  طوفان میگی کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد اٹھاون تک پہنچ گئی ۔نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک سترہ ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن