گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران101نئے کیسز رپورٹ ہوئے
کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی۔این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ 5 ہزار 841 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 284 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 87 ہزار 73 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 262 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 486، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 407، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 296، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 139 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔۔پنجاب میں 13 ہزار 559، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔