دعوہ اکیڈمی نے آخری عشرے میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی
صدر اسلامی یونیورسٹی کی عبادت گزاروں کو بہترین سہولیات اور پرسکون ماحول کی فراہمی کی ہدایت
رواں ماہ رمضان کے دوران جڑواں شہروں کے عبادت گزاروں کی ایک بڑی تعدادفیصل مسجد میں نماز تراویح ادا کر رہی ہے جن کو عبادت کے لیے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی، صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، دعوہ اکیڈمی نے آخری عشرے میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔انچارج فیصل مسجد اسلامک سینٹر، ڈاکٹر قاری ضیاءالرحمن نے اس حوالے سے بتایا کہ فرزندان اسلام کو دوران عبادت پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ نماز تراویح کی امامت کے فرائض قاری احسان اللہ اور قاری محمد نعمان سرانجام دے رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ دعوہ اکیڈمی رمضان کے آخری عشرے میں قیام اللیل کا انعقاد بھی کرے گی جبکہ صدر جامعہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں دعوہ اکیڈمی نے آخری عشرے میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔رمضان میں نمازیوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صدر جامعہ کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ پروٹوکول و تعلقات عامہ کے سربراہ ناصر فرید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے ہدایت کی ہے کہ نمازیوں اور معتکفین کی سہولت اور آسائش کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جاے۔