اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ہائیکورٹ کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ فواد چوہدری کی جانب سے درخواست نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی۔ عدالت سے استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کے اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے، درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔
شہباز شریف،ضامن