اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان اس حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشاورت میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کےلئے سیکرٹری خزانہ کوفوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت کا عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ
Apr 13, 2023