اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی طرف سے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر اب عدالت کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ پاکستان جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹے گا، ملک میں انتخابات ملتوی ہوتے ہیں تو پھر ملتوی ہوتے رہتے ہیں اور آمریت کا راستہ کھلتا ہے۔ پاکستان ڈیفالت نہیں کرے گا۔ معیشت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ حالات خراب ہیں۔ معیشت کو بہتر ہونے میں 10 سال لگیں گے۔ یہ ادھوری پارلیمنٹ ہے پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں یا ان لوگوں کو واپس لیں یا الیکشن کرائیں۔ تحریک انصاف کا صدر نہیں ہوں ۔ حکومت کی کوئی مستقل پالیسی نظر نہیں آتی جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس آیا تو اپنا مائنڈ استعمال کیا تھا چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس آیا تو دیکھوں گا۔ عدلیہ پر حکومت اور اپوزیشن کا دبا¶ ہے کسی انسان کو سٹریس میں ڈال دیں تو وہ ٹوٹ جاتا ہے، اسی طرح ادارے بھی ٹوٹتے ہیں۔
صدر علوی
پاکستان جمہوری راستے سے ہٹے گا نہ ڈیفالٹ ہو گا، پارلیمنٹ ادھوری، الیکشن کرائیں: صدر
Apr 13, 2023