بلاول، زرداری سے آزاد کشمیر کے رہنما¶ں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ موجود تھے۔ آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پی پی پی نمائندگان سے تبادلہ خیال کےا۔ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر موجود تھے۔ اس سے قبل آزاد کشمےر کے امور بارے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس قمر زمان کائرہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے ارکان کی تعداد پر تبادلہ خیال ہوا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12، مسلم لیگ (ن) کی 7 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی ایک نشست ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں کل 20 نشستیں ہیں۔ وزیراعظم بنانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کو 7 مزید ارکان کی حمایت درکار ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس بھی ملے۔ بلاول نے کہا تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے۔ وزیر خارجہ سے ترکیہ کے سفیر مہمت پکاچی نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ترکیہ کے سفیر نے زلزلے کے دوران پاکستان کی جانب سے بہترین تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران ترکیہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے۔ دفاع، سرمایہ کاری، تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن