لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے خارجی راستوں پر چینی کی نقل و حمل کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا اور شوگر ملوں میں انونٹری مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بروکرز، ڈیلرز اور گوداموں کی رجسٹریشن و انسپکشن کا نظام وضع کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چینی کے نرخوں میں اضا فے وسمگلنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اور چینی کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے پائیدار سٹریٹجی وضع کی جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی کے نرخ میں اضافہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی کے مترادف ہے۔ عوام کو مہنگے داموں چینی کی فروخت کسی صورت گوارہ نہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں چینی وافر موجود ہے، قلت کا امکان نہیں۔ محسن نقوی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے وفود نے الگ الگ ملاقات کی۔ گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وکلاءبرادری کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وکلاء برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وکلاء برادری اور ان کی فیملیز کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کےلئے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایات جاری ہیں۔
چینی کی قیمت میں استحکام ، سمگلنگ روکنے کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں : محسن نقوی
Apr 13, 2023