پی ایس ایل8،جوا کمپنیوں کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں جوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں شریک جوا کمپنیوں کی تشہیر کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ کاکاخیل نے درخواست میں کہا کہ ملک جوا کھیلنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود پی ایس ایل کو جوا کمپنیوں نے سپانسر کیا، بیٹنگ کمپنیز کی موبائل ایپس اور ویب سائٹس چل رہی ہیں۔جوا کمپنیوں کی تشہیر غیرقانونی ہے، فرنچائز پر کمپنیوں کے سپانسر پر پابندی عائد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...