ٹی ٹونٹی رینکنگ ‘بابر اعظم ‘محمد رضوان پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ سوریا کمار یادیو 906ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا 755پوائنٹس کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹونٹی بائولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...