رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ پرقومی کرکٹر محمد رضوان کا خطبہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کے آغاز پر مسجد میں اللہ تعالی پر پختہ یقین پر تقریر کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دائیں ہاتھ کے بیٹر کو مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔ 30 سالہ وکٹ کیپر بیٹر جو اپنے مذہبی رجحان کیلئے جانے جاتے ہیں، نے اپنی تقریر کے دوران اللہ پر ایمان کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ یہ کس طرح زندگیوں کو نئی شکل دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن