ندیم قریشی کی سربراہی میں وفد کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات،تجویز کا خیر مقدم

لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی کی سربراہی میں وفاقی وزیرریلوے اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی اور پاکستان میں بجٹ فلائٹ چلانے کی تجویز پیش کی۔ خواجہ سعد رفیق کا ایف پی سی سی آئی تجویز کا خیر مقدم اور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ وفد میں سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ،آل پاکستان کورگیٹڈکارٹن مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن(اے پی سی سی ایم اے) کے چیئرمین ذکی اعجاز قریشی اورمحمد شاہد بیگ بھی شامل تھے۔اجلاس میں موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ایف پی سی سی آئی وفدنے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو تجویر دیتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن چیمبر اپنے ٹریڈ باڈیز ممبرز کے تعاون سے پاکستان میں بجٹ فلائٹ چلانا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن