الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا ہے ۔سابق وزیر اعظم کے امریکہ سے آزادی دلانے کے نعرے ٹھس انہی سے مدد مانگنا باعث شرم ہے ۔ملک میں قومی اور صوبائی انتخابات اکٹھے ہونے چاہئے ان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور مشیر وزیر اعظم ملک احمد خاں ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک کے سفارتی تعلقات کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور گزشتہ پورا سال چیلنجز اور مشکلات سے بھر پور تھاوزیر اعظم شہباز شریف ان سب کے ازالے کیلئے کوشاں ہیںکیونکہ سیاسی عدم استحکام تک معیشت بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکتی۔
تحریک انصاف سے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا :ملک رشید احمد
Apr 13, 2023