قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصور کی ہدایت پر قصور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے سینکڑوں کی تعداد میں ڈور کی چرخیاں و دیگر سامان سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بابر عرف بابری ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے 6 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے کارروائی کر کے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمدکر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 300 سے زائد پتنگیں اور 50 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔
قصور: پولیس کا کریک ڈاؤن جاری‘4 ڈاکو سمیت 5 افراد گرفتار
Apr 13, 2023