شیخوپورہ: اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم خراب‘ شہریوں کو مشکلات

Apr 13, 2023

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ + سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں مختلف کمرشل بینکوں کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے لگائی جانے والی اے ٹی ایم مشینیں عوام کو سہولت دینے کی بجائے الٹا تکلیف میں مبتلا کر رہی ہیں اکثر مشینیں خراب ہوتی ہے اور ان میں کیش نہیں ہوتا جبکہ رات کو لنک ڈائون ہونے کے بہانے وہ ورکنگ نہیں کرتی اور عوام کے اے ٹی ایم کارڈ مشینوں میں پھنس جاتے ہے اس سنگین صورتحال پر بینکوں کی طرف سے کوئی صورتحال واضح نہیں ہو رہی جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس سلسلہ میں واضح پالیسی دی ہے کہ ہفتہ اتوار کو بینک بند ہونے کی صورت میں اے ٹی ایم مشینوں میں وافر مقدار میں کیش ہونا چاہئے اور مشینیں ورکنگ حالت میں ہونی چاہئے اکثر دور دراز سے آنے والے لوگ شیخوپورہ میں مختلف بینکوں مارکیٹوں ہوٹلوں پٹرول پمپوں پر لگی ہوئی اے ٹی ایم مشین استعمال کرتے ہیں تو مشینوں میں کارڈ پھنس کر اندر چلا جاتا ہے شیخوپورہ کے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایم کے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے بینکوں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں ۔

مزیدخبریں