قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی نے ضلع میں گندم خریداری مہم 2023کے حوالے سے خریداری مرکز سٹی قصور میں باردانہ کے اجرا ء کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عظمت علی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حاجی مختار احمد، مارکیٹ کمیٹی عملہ اور کسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سنٹر پر کاشتکاروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ، پنکھوں، کرسیوں، گوداموں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید اور ضلع بھر میں باردانہ بغیر کسی شرائط کے فراہم کیا جائیگا۔ ضلع بھر میں آج سے باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق اپنے کسی بھی قریبی گندم خریداری سنٹر سے آکر لے سکتے ہیں۔