شیخوپورہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

Apr 13, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات کو ایل پی جی مافیانے ہوا میں اڑا دیا اور شیخوپورہ میںا وگرا کے ریٹ کے مطابق ایل پی جی کی فروخت کو ناممکن قرار دے دیا شہر میں اس وقت ایل پی جی 230 روپے فی کلو کی بجائے 285 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پلانٹ مالکان اور ڈیلروں کیخلاف کوئی کریک ڈائون نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اکثر ڈیلروں نے دکانوں پر اوپن ریٹ لکھ کر بھی لگا رکھے ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہ ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ رمضان المبارک میں ایل پی جی کی گراں فروشی عروج پر ہے ۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی پلانٹ مالکان کیخلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں ۔

مزیدخبریں