شیخوپورہ: مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پی پی 140 میں 3 سستے تندور، سحری کا عمل جاری

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے دوران پی پی 140 کے مختلف علاقوںمیں 3 سستے تندور اور حلقہ کے پسماندہ علاقوں کے ہزاروں گھرانوں کیلئے سحری کا اہتمام کا عمل جاری ہے سستے تندور سے نادار اور مستحقین کو فری جبکہ عام آدمی کیلئے روٹی 10 روپے میں دستیاب ہے 15 سے زائد ٹیمیں محلہ غریب آباد ، شیش محل ، فاروق نگر ،کرسچین کالونی ، رام گڑھا، رحمت کالونی ، روشن پورہ،احمد پورہ ،نبی پورہ سمیت دیگر علاقوںمیں سحری کا کھانا غریب اور مستحقین کے گھروں تک پہنچاتی ہیں سحری کے انتظامات کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنما وامیدوار پی پی 140 چودھری طارق محمود گجر نے میڈیا کو بتایا کہ مخلوق خد ا کی خدمت عبادت سے کم نہ ہے رمضان المبارک کے مہینہ میں غرباء ،یتیموں ،مساکین ،مستحقین کی خدمت کا اجرا بہت زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن