آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٍ

Apr 13, 2023 | 11:33

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارت کے نمبر ون بیٹرسوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچنے کا موقع ہے۔ بھارت کے سوریا کمار 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کےخلاف 5 میچزکی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب ٹی 20 بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے ہی فضل حق فاروقی دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر آگئے۔ سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی 2 درجےتنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پانچویں، شاداب خان بارہویں، حارث رؤف سولہویں اور شاہین آفریدی سترہویں نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پہلے اور امام الحق بدستور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزیدخبریں