میو ہسپتال عملہ سے بدتمیزی کرنیوالے نشے میں دھت پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ

لاہور(نامہ نگار) گوالمنڈی پولیس نے میو ہسپتال نشے میں دھت  ہو کرعملے سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار صدام حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک کیس کے میڈیکل کے سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار صدام حسین نشے میں دھت ہو میو ہسپتال آیا اوراس نے ہسپتال میں عملے سے بدتمیزی کی۔ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کے منع کرنے پر اس نے اسلحہ تان کر حراساں کیا اس دوران انتظامی عملے کے پہنچنے پر ان پر بھی اسلحہ تان لیا۔پولیس نے مقدمہ ڈاکٹر اسد منظور کی مدعیت میں درج کیا ہے، تاہم پولیس تاحال اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن