6 ہزار سے زائد خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرلی

Apr 13, 2023

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا لڑکیوں کو بائیک رائیڈ کورس کرانے کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی کے تعاون سے رائیڈ فارچینج پروگرام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ٹرینڈ انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی لڑکیوں کو بائیک رائیڈ کورس کروایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ، لاہور یونیورسٹی مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے لاہور کالج آف وویمن یونیورسٹی میں طالبات کو فری بائیک رائیڈ ٹریننگ کورسز مکمّل ہوگیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے 2 ہزار سے زائد لڑکیوں کو فری لرنر پرمٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ خواتین کو بااختیار اور باصلاحیت بنانے کیلئے''وومن آن ویلز پروجیکٹ'' کے تحت سٹی ٹریفک پولیس موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دے رہی ہے۔ اب تک 6 ہزار سے زائد خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی جا چکی ہے جبکہ وویمن آن ویلز سکول ایل او ایس ریسکیو اکیڈمی میں خواتین کی ٹریننگ کا 70 واں بیج زیر تربیت ہے۔خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے سے ترقی کی منزلیں طے کی جا سکتی ہیں۔خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔ وومن آن ویلز پروجیکٹ کامقصد خواتین کوزیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے۔

مزیدخبریں