حضرت علیؓکاطرزحکمرانی مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے:علامہ ممتازاعوا ن

لاہور (خصوصی نامہ نگار)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کی اپیل پرچاروں مسالک علماء کونسل اورورلڈپاسبان ختم نبوت سمیت تمام مکاتب فکرکی دینی جماعتوں نے ملک بھرمیں فاتح خیبر،شیراللہ حضرت سیدناعلی المرتضیٰؓ کایوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام سے جوش وجذبہ کے ساتھ بھرپوراندازسے منایاملک بھرمیں ہونیوالی یوم شہادت کی تقریبات میں سیدناعلی المرتضیٰ سمیت چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پرمنانے کامطالبہ کیاگیا۔نیزیوم شہادت کے اجتماعات میں چاروں مسالک علماء کونسل،ورلڈپاسبان ختم نبوت کے رہنماعلامہ محمدممتازاعوا ن،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ سلفی،مفتی غلام حسین نعیمی،علامہ وقارالحسنین نقوی،مولانامحمداسلم ندیم ، قاری محمدحنیف حقانی،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ افتخاراحمدفخر،محمدیعقوب شاہ ودیگرمذہبی رہنماؤں نے شیرِخداسیدناعلی المرتضیٰ کی دین اسلام کیلئے بے مثال جدوجہدولازوال قربانی کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ حضرت سیدناعلی المرتضیٰؓ کاطرزحکمرانی اورعظیم بہادرانہ کارنامے مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جسے اپناکرآج بھی مسلمان دنیامیں اپناکھویاہوامقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔سیدناعلیؓ کی گراں قدرخدمات تاریخ اسلام کے ماتھے کاجھومرہیں۔

ای پیپر دی نیشن