کاہنہ (نامہ نگار)لاہور کی تحصیل ماڈل ٹاؤن کے تحصیلدارمحمد نعیم مونگا گذشتہ شب حرکت قلب بندہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کو انکے آبائی علاقہ رائے ونڈمیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گھر رائے ونڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ماڈل ٹاؤن لاہور، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رائے ونڈ لاہور، ریٹائرڈ تحصیلدار ذوالفقار ہنجرا،ریٹائرڈ تحصیلدار رانا شاہد پرویزسمیت ریونیو افسران، گرداور اور پٹواریان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سابقہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ماڈل ٹاؤن لاہور سونیا صدف بھی اظہار افسوس کیلئے رائے ونڈ پہنچیں۔