خواتین پر پابندی ملک کا اندرونی مسئلہ‘ احترام کیا جائے: افغان طالبان

Apr 13, 2023

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے طالبان حکام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کرنا ملک کا ’اندرونی مسئلہ‘ ہے جس کا ہر سطح پر احترام کیا جانا چاہیے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس فیصلے میں کوئی تفریق نہیں ہے، لیکن اس کے برعکس مذہبی اور ثقافتی مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم لوگوں کے تمام حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اثاثے منجمد کرنے، بنکنگ، سفری پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے مسائل حل کریں تاکہ افغانستان اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی کے شعبوں میں ترقی کر سکے۔

مزیدخبریں