لاہور (خصوصی نامہ نگار)رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف اور لیلۃ القدر بندہ مومن کیلئے بہت بڑا انعام ہے۔ آپ اپنی ساری زندگی آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے ایک سال کسی وجہ سے آپ اعتکاف نہ فرما سکے پھر اگلے سال آپ نے 20 دن کا اعتکاف فرمایا۔ اعتکاف کا مطلب ہے کہ اللہ کی رضا کیلئے مسجد میں کسی مقصد کیلئے خود کو روکے رکھنااو ر دنیا سے بے نیاز ہوکر خود کو اللہ کے سپرد کر دینا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا معتکفین سے صحبت شیخ کے موقع پر خطاب میں کیا۔