لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر توقیر علی جنرل سیکرٹری رانا مظفر علی نے کہاہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں کہ اس ماہ رمضان مقدس میں اور مہنگائی کے عالم میں ان ملازمین بھائیوں کو 1 سے 15 سکیل تک تنخواہوں بڑی مشکل سے ادا کی اور 16 سے اوپر تک ابھی صرف آدھی سیلری دی گئی ہے اور اس صورتحال میں 17 کو جو سیلری گورنمنٹ کے اعلان کے مطابق کوئی جو سیلری ملنی تھی اس کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔ لہٰذا اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ لہذا ہم چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔