لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ زراعت، محکمہ مال، محکمہ سکول ایجوکیشن، محکمہ آبپاشی سمیت پنجاب کے 14 مختلف محکموں کی جانب سے مانیٹرنگ آف امپلیمینٹیشن آف اربن اینڈ پیری اربن فاریسٹ پالیسی کے تحت شجرکاری ایکٹیویٹی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ریکارڈ کے مطابق پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ پلانٹ فار پراسپیریٹی ایپ پر اب تک 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ منصوبے کا مقصد پنجاب بھر میں شجرکاری کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنا ہے جس کے ذریعے پودے لگانے کا ڈیٹا بھی دیکھا جا سکتا ہے اور مختلف محکموں کو شجرکاری کے حوالے سے دیئے گئے اہداف بھی مانیٹر کئے جا سکتے ہیں۔