محکمہ موسمیات نے 15 سے 20 اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ہفتے کے آخر سے ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 15 اپریل کو داخل ہوں گی، 15 سے20 اپریل کو اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے۔
17اور 18 اپریل کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں 17اور 18 اپریل کوبارش متوقع ہے۔