مظفر گڑھ: شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو گلے کاٹ کر مار ڈالا، گرفتار

مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شوہر سجاد نے بیوی سمیت 7 بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قتل کیے جانے والوں میں سجاد کی 40 سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6 سالہ رمشہ، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔پولیس نے جائے وقوع سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس سے افسوسناک واقعے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم درزی کا کام کرتا تھا اور ایک ٹانگ سے معذور تھا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مسائل کا بھی شکار تھا لیکن ابھی قتل کی وجوہات کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم بھی جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن