عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے شہریوں کی تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر

Apr 13, 2024

لاہور( این این آئی)شہریوں کی بڑی تعداد نے عید الفطر کی تعطیلات میں تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کی ، کئی فیملیاں بچوں کے ہمراہ لاہور چڑیا گھر پہنچ گئیں تاہم بندش کی خبر پر بچوں میں مایوسی پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات میں شہریوں نے گریٹر اقبال پارک، بادشاہی مسجد ،شاہی قلعہ ،شالیمار باغ ، سفاری پارک اور جلو پارک کا رخ کیا ۔انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے ان مقامات کی سیر کے لئے آنے والی فیملیاں کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور رہیں ۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں فیملیاں لاہور چڑیا گھر پہنچتی رہیں تاہم انہیں چڑیا گھر کے بند ہونے کی خبر ملی ۔ لاہور چڑیا گھر آنے والے بچے سب سے بڑی تفریح گاہ بند ہونے سے مایوس ہو گئے اور اپنے پسندیدہ جانور دیکھنے سے محروم رہے۔دیگر شہروں سے بھی لوگوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرا پڑا ۔نگران حکومت نے نومبر 2023 میں مرمت کے باعث چڑیا گھر کو بند کیا تھا جو ابھی تک دوبارہ نہیں کھولا گیا۔

مزیدخبریں