موڑکھنڈا پولیس سے بچنے کیلئے 2افراد کی راوی میں چھلانگ ‘ ایک جا ںبحق  

موڑکھنڈا( نامہ نگار ) نواحی گاؤں بھچوکی پار کے قریب پولیس نے چھاپہ مارا اور پولیس سے بچنے کے لیے دو افراد نے دریائے راوی میں مبینہ طور چھلانگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد منشیات فروشی میں ملوث تھیاور میں آ پس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افرادکے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کے دوران 45 سالہ ارشد کی لاش نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دی جبکہ تاریکی چھا جانے کے سبب آ پریشن روک دیا گیا جو آ ج دوبارہ شروع کیا جائیگا۔ دریافت کرنے پر پولیس نے بتایا دونوں عادی منشیات فروش تھے اور علاقے میں ان کی موجودگی کی مخبری پر پولیس پارٹی ان کا پیچھاکر رہی تھی کہ دونوں دریا میں کود پڑے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے ارشد کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دریاعبور کر کے فرار ہوگیا ہے تاہم صحیح پوزیشن آج واضح ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن