لاہور( این این آئی)پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ۔مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود پاکستان میں آئی پیڈ اور سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستانی کرنسی میں درآمد شدہ موبائل فون کی رقم تقریباً 326 ارب روپے بنتی ہے۔