ماموں کانجن+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں اے ایس آئی سلیم نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مبینہ ملزم کو پکڑنے کے لیے ملزم کے گھر پر ریڈ کیا تو مبینہ ملزم کو موقع پر نہ پا کر آپے سے باہر ہو گیا اور ساتھیوں سمیت گھر کی خواتین پر حملہ آور ہو کر انہیں ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ اسی دوران کسی نے پولیس تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ سی پی او فیصل آباد نے خواتین پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اے ایس آئی اور9 کانسٹیبلز سمیت 13 مردو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سی پی او کیپٹن محمد علی ضیاء نے اے ایس آئی محمد سلیم اور کانسٹبلز کو فوری معطل کر کے انکوائری شروع کردی۔