لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے عید الفطر کے ایام میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مانگا میں خرم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے‘ موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں ساجد اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے‘ زیورات اور موبائل فون، برکی میں عثمان سے 4 لاکھ اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں اسد کے گھر سے 3 لاکھ نقدی و دیگر سامان، یکی گیٹ میں بابر سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، نولکھا میں ندیم سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے‘ موبائل فون، شیراکوٹ میں ناصر سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے‘ موبائل فون، گلشن راوی میں طاہر 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، ملت پارک میں فیاض سے ایک لاکھ نقدی و موبائل فون، مصطفیٰ آباد میں مبشر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے‘ نقدی و موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں تنویر سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عابد سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں عرفان سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، مانگا منڈی میں فاروق سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت میں اشرف سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، گلبرگ میں نصیر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے‘ موبائل فون، شالیمار میں تنویر سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں ارشد سے3 لاکھ 60 ہزار روپے‘ موبائل فون، نشتر کالونی میں شوکت سے ڈھائی لاکھ روپے و موبائل فون، برکی میں عدیل سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے و موبائل فون،شفیق آباد کے علاقے میں صابر سے 34 ہزار روپے و موبائل فون، شیرا کوٹ میں کاشف سے14 ہزار روپے و موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، ڈیفس، برکی، ریس کورس، گلبرگ، ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں سے کاریں جبکہ نشتر کالونی، نواں کوٹ، شاہدرہ، گلشن راوی، نولکھا، اسلام پورہ، بادامی باغ، لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، شاہدرہ ٹاؤن، شالیمار، مصری شاہ اور گلبرگ کے علاقوں میں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں نوائے وقت لاہور آفس کے دیرینہ کارکن شیخ عابد ریاض کے گھر چوری کی واردات ہوئی‘ شیخ عابد ریاض کی رہائش گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ مکان نمبر 2 گلی نمبر 72 چیمبر لین روڈ لاہور میں ہے وہاں کچھ نامعلوم افراد گھر کے کنڈے اور تالے کاٹ کر داخل ہوئے۔ سیف الماری کے لاکر سے تقریباً 12 لاکھ مالیت کے گولڈ کے زیورات جن میں قیمتی گھڑیاں اور تقریباً 5 لاکھ کیش اور قیمتی پارچات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی کال 15 پر فوراً کی گئی اور اس کی ایف آئی آر گوالمنڈی تھانہ میں کروا دی گئی۔ شیخ عابد ریاض نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے واردات کرنے والے چوروں کے خلاف کارروائی کر کے مال کی برآمدگی کرائی جائے۔