چک امرو (نامہ نگار) دوست کے ہاتھوں دوست قتل، مقتول کو دفنانے کے بعد باپ بھی صدمے سے چل بسا۔ تھانہ شاہ غریب کی حدود میں واقع گاؤں صالح پور کا نوجوان عدیل بیرون ملک مقیم تھا چاند رات کو اس کے دوستوں نے اسے فون کرکے بلایا اور بد ترین تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیٹے کو عید کے روز دفنانے کے بعد باپ بھی صدمے سے چل بسا۔ بیٹے کے قتل کے بعد باپ کی موت نے گاؤں کی فضا سوگوار کردی۔ تھانہ لیسر اور ظفروال پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ قتل کی وجہ لین دین کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔