ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس ریلوے سٹیشن ساہیوال رکی تو بوگی نمبر 6 میں دھواں اٹھتا دیکھ کر ہیڈ کانسٹیبل محمد امین سندھو نے ریلوے حکام کو اطلاع دی۔ عملہ و دیگر نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے مسافروں اور ان کا سامان اتار کر ٹرین سے بوگی کو الگ کرکے کسی جانی یا مالی نقصان سے بچالیا۔ ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تک ریلوے سٹیشن پر رکی رہی ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگی ہارٹ ایکسل ہونے سے دھواں اور چنگاریاں نکلنے کا سبب بنا۔ ریلوے افسران نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔