فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ فیصل آباد تک پہنچ گئے۔ دھنولہ سے اغوا ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا بیٹا کچے کے ڈاکوؤں کی تحویل میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ملت روڈ دھنولہ بائی کے علاقہ میں 33 سالہ سجاد اپنی ہمشیرہ کو ملنے گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں 20 مارچ کو مقدمہ درج ہوا لیکن مغوی بازیاب نہ ہو سکا۔ چند روز قبل مغوی سجاد کی کچے کے علاقے سے آنے والی کال سے مغوی کی ڈاکوؤں کے پاس موجودگی ثابت ہوئی۔ ’’ابو جی مجھے بچا لو، ڈاکو بھائی کو 50 لاکھ روپے دے دو یہ مجھے چھوڑ دیںگے‘‘۔ صرف 50 ہزار روپے کا بندوبست ہوا ہے آپ یہی لے لیں، مغوی کا بھائی ڈاکووں کی منت سماجت کرتا رہا۔ 50 لاکھ سے ایک روپیہ بھی کم نہیں لوں گا ورنہ اسے مار دوں گا، ڈاکو کا جواب۔ پولیس نے مغوی کی کچے کے ڈاکوؤں کے پاس موجودگی پر سر جوڑ لئے ہیں۔
فیصل آباد: مغوی نوجوان کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا
Apr 13, 2024