پشاور (این این آئی)آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 88 دہشت گرد مارے گئے ،پولیس کے 41 اہلکار شہید ہوئے۔اخترحیات خان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔آئی جی اختر حیات خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال بہت بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے۔
خیبر پی کے میں رواں سال 88 دہشتگرد ہلاک، 41 پولیس اہلکار شہید ہوئے،اختر حیات خان
Apr 13, 2024