اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فروری کے انتخابی نتائج کو ساری پارٹیوں نے تسلیم کیا ہے، ہر جماعت نے جہاں اسکا مینڈیٹ ہے حکومت سازی کر لی ہے، اسٹاک مارکیٹ کا ستر ہزار پوائینٹس کا عبور کرنا اس بات کی گواہی ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف جارہی ہے مگر ہم ابھی اپنے ٹارگیٹ سے بہت دور ہیں ملک کے 75 سال مشکلات اور سیاسی افراتفری اور میوزیکل چئیر میں گزرے ہیں اب ہمیں آئیند چوبیس سال پاکستان میں انتھک محنت سے سے اسکی معیشت کو دنیا کیلئے ایک مثبت مثال بنانا ہے، چوبیس سال بعد ہندوستان اور پاکستان کی آزادی کے سو سال مکمل کر رہے ہونگے ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست نہیں بلکہ ایک کامیاب ریاست ہے ملک کے ہر ادارے اس بات کا تہیہ کرنا ہو گا کہ اب افراتفری اور انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جدہ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے اسقبالیہ ڈنر میں اپنے خطاب میں کہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ملک کی سیاست ایک مرتبہ پر سڑکو ں پر آئے ، اب آئیندہ چوبیس سال فیکٹریوں، کھیتوں، لیبارٹریوں اور عالمی منڈیوں میں ترقی کے راستے ڈھونڈنے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایک شخص جسے لیڈر نہیں کہا جاسکتا اس نے اپنی سیاست کے لئے پاکستان کو ایک ڈاکووں اور چوروں کا ملک ثابت کرنے میں کھپا دئیے ۔ پاکستان کے تمام ریاستی ادارون کو معیشت مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ اہم رول عدلیہ کا بھی ہے، انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان انڈ یا بنگلہ دیش سے زیادہ کرپٹ ہے؟،پاکستانی قوم کی پہچان کرپشن نہیں بلکہ محنت اور ذہانت ہے جس کی پوری دنیا معترف ہے اور ہر بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کا ثبوت ہے۔ .ہمیں منفی سیاست کو دفن کر کے مثبت سیاست کو اختیار کرنا ہے اسی میں ہماری بقا ہے۔ عوام فساد کی سیاست سے اکتا چکے ہیں۔ کریں۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ملک منظور اور جدہ کے سیکریٹری جنرل مہر عبدالخالق کا شکریہ اداکیا کہ وہ مسلم لیگ کی مضبوطی کیلئے مصروف ہیں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حاجی اکرام الحق نے عید ملن عشائیہ میں شرکت کی۔