لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت ا ہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عید الفطر نوع انسان کے لئے عدل، امن، مساوات اور بھائی چارہ کا پیغام ہے۔ شہاب پورہ عید گاہ میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا بے پایاں کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔ آج اس پرمسرت موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی چاہیے کہ ہم نے رمضان المبارک میں جو ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کیا وہ ہماری شخصیت اور کردار کا حصہ بن جائے اور اﷲ ہمیں ملکی سالمیت و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عیدالفطر کا دن نوع انسان کیلئے مساوات‘ بھائی چارے کا پیغام ہے: ساجد میر
Apr 13, 2024