وزیر زراعت سے کسانوں کے مذاکرات کامیاب‘ احتجاج کی کال واپس 

Apr 13, 2024

شیر گڑھ (نامہ نگار) کسانوں کے صوبائی وزیر زراعت سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں احتجاج موخر کر دیا، حکومت کا500 ارب کے زرعی پیکیج کا علان، مذاکرات کا اگلا دور لاہور میں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان اتحاد نے مسائل حل نہ ہونے پر عید کے فوری بعد حکومت کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ گزشتہ روز خالد حسین باٹھ مرکزی چئیرمین پاکستان کسان اتحاد کی سرپرستی میاں عمیر مسعود مرکزی صدر، میاں غلام مصطفیٰ وٹو مرکزی سینئر وائس چئیرمین، کیپٹن ر محمد حسین TJ صوبائی صدر، ملک محمد یاسین جھجھ صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب، میاں اللہ نواز وٹو نائب صدر پنجاب، ملک محمد عمران جھجھ مرکزی ترجمان ،شہادت علی ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر زراعت ولائیوسٹاک پیر سید عاشق حسین شاہ کرمانی سے ان کی رہائش پر ملاقات کی کسان رہنماؤں نے کسانوں کو درپیش مسائل جن میں کھاد کی قلت و اوورچارجنگ، گندم کی عدم خریداری، گندم کی نگران دور میں درآمد، فصلوں کے کم ریٹ، ودیگر نکات سے آگاہ کیا جس پر سید عاشق کرمانی نے مریم نواز وزیراعلیٰ کی کسان دوستی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے 5 لاکھ چھوٹے کسانوں کو بلا سود 300 ارب کے قرضے دینے کیلئے نوازشریف کسان کارڈ فوری جاری کرنے کا اعلان کیا۔ سید عاشق کرمانی نے کہا کہ ہر ڈیلر کو محکمہ زراعت سے رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور دو نمبری کرنے والے ڈیلر کا لائسنس ہمیشہ کیلئے محکمہ خود کارروائی کرے گا۔ اس کے علاوہ یوریا کھاد کا ملک بھر میں یکساں ریٹ کیلئے باقاعدہ قانون سازی کریں گے۔ بلال یاسین صوبائی وزیر خوراک ،سید عاشق کرمانی وزیرزراعت ولائیوسٹاک ،سیکرٹری خوراک ،سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری اریگیشن پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ مسائل جڑ سے اکھاڑے جاسکیں۔

مزیدخبریں