آئی جی پنجاب‘سی سی پی او نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الفطرادا کی  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کی۔نماز عید الفطر کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمدچوہدری، سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی راجہ رفعت، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون, ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلیٰ پولیس افسران اور جوانوں نے  شرکت کی۔ نماز عید الفطر کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی، یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہداء پولیس کی بے پایاں قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، پنجاب پولیس عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس پولیس کمیونیکیشن افسران و سٹاف سے گلے ملے، عید کی مبارکباد دی ، سٹاف و افسران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کو میرا سلام ہے، عید کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پرموجود عملے کا جذبہ اور فرض شناسی قابل تعریف ہے۔

ای پیپر دی نیشن