لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مرغی، گاے اور بکرے کا گوشت بیچنے والوں سبزی فروشوں اور اشیائے خوردو نوش والوں نے منہ مانگے داموں چیزیں فروخت کیں۔خوب ناجائز منافع کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا لیکن ان ناجائز منافع خوروں کو پکڑنے والا کوئی میدان میں نظر نہ آیا۔افسوس کا مقام ہے کہ جن افسران کا کام ہے ان کو روکنا وہ اپنی مہنگی سرکاری گاڑیوں میں عید کے مزے لیتے رہے۔