صدرالخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے زخمیوں،بیماروں ، بچوں کے ساتھ عید منائی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے عید الفطرقاہرہ مصرمیں موجود غزہ کے زخمیوں،بیماروں اور بچوں سمیت مہاجرین کے ساتھ منائی۔انھوں نے چاندرات پرغزہ کے معصوم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کو مختلف میگاشاپنگ سنٹرزمیں عیدکی شاپنگ کروائی۔ بچوں کوکھلونے اورگفٹ کے علاوہ عیدی بھی دی گئی۔ عید الفطرکی نماز کے بعدمرکزی صدرالخدمت وفدکے ہمراہ مستشفیٰ فلسطین، الاسلام ہاسپٹل سمیت مصرکے دیگرہسپتالوں میں گئے اور وہاں زیرعلاج غزہ کے زخمیوں اور بیماروں سے ملاقات میں انھیں عید کی مبارکباد پیش کی۔مالی امدادکے علاوہ تحائف دئیے اور انھیں حوصلہ دیتے ہوئے اہل پاکستان کی جانب سے اظہاریکجہتی اورنیک خواہشات کے جذبات پہنچائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹرالخدمت گلوبل شاہداقبال، صدرالخدمت یورپ حامدفاروق سمیت دیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔ بعدازاں مصرکے مختلف علاقوں میں مقیم غزہ کے مہاجرین کے اعزاز میں عید کی شام الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ضیافت کااہتمام کیاگیا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم غزہ کے ان مہاجرین بہن بھائیوں اور بچوں کوعید کے پرمسرت لمحات میں شریک کرناچاہتے تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان معصوم بچو ں اورمتاثرہ افراد کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن