لاہور(نیوز رپورٹر) عیدالفطر کے روز قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام اہل غزہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور امریکہ، اسرائیل کے خلاف پر جوش نعرے لگائے۔ صدر تحریک ڈاکٹر شریف نظامی نے ایٹمی پاکستان کے اہل اقتدار سے مطالبہ کیا کہ بے حسی ترک کر کے اس انتہائی نازک مرحلے پر غزہ کے مظلوموں کی عملاً ٹھوس مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب غزہ میں معصوموں کی نعشیں کتے بھنبھوڑ رہے ہیں تو تم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمران ہوتے ہوئے کس منہ سے عید کی خوشیاں منا رہے ہو!۔
ایٹمی ملک بے حسی ترک کر کے غزہ کے مظلوموں کی عملاً مدد کرے:ڈاکٹر شریف نظامی
Apr 13, 2024