افغان وزیر پٹرولیم سے چینی کمپنی تویار کے سربراہ کی ملاقات

کابل(  نوائے وقت رپورٹ )افغان وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے مس عینک کان میں کام کرنے والی دوسری چینی کمپنی ’’ تویار’’ کے سربراہ اور وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمپنی کے سربراہ نے مس عینک کان کان کنی کے ریسرچ ورک کے بارے میں بات کی اور معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مطالبات اور مسائل وزیر معدنیات کے ساتھ شیئر کیے۔وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...