گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) منشیات فروشی سے روکنے پر نوجوان نے باپ اور بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے مقتول سجاد نے اپنے چھوٹے بھائی کو منشیات فروشی سے منع کیا تو ان میں جھگڑا ہوگیا اس دوران ان کے والد نذیر نے بھی سجاد کا ساتھ دیا جس پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے اپنے والد اور بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں والد 85 سالہ نذیر اور بھائی 34 سالہ سجاد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔