سسر پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کا جھوٹا الزام لگانے والا ملزم گرفتار 

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) سسر پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کا جھوٹا الزام لگانے والے داماد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم پیرس مسیح نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ اس کے سسر پادری آصف ندیم نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کی ہے جس پر پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جب الزام لگانے والے ملزم کو پکڑا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ذاتی رنجش کی وجہ سے یہ الزام لگایا اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے اس الزام کو پھیلانے کی کوشش کی۔ دریں اثناء سی پی او گوجرانوالہ نے ضلعی امن کمیٹی اور علمائے کرام کو بلا کر تمام حقائق سے آگاہ کیا اور تمام علمائے کرام نے ملزم کی اعترافی ویڈیو دیکھ کر تصدیق کی کہ ملزم کا الزام جھوٹا اور مذہب یا مقدس اوراق کی بے حرمتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن